پی ایس پی گروپ کے دوافسران کی گریڈ19 میں ترقی
کراچی (وقائع نگار) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب کے دوران آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سندھ پولیس پی ایس پی گروپ کے دو افسران امجد شیخ اور جنیدشیخ کوگریڈ18 سے گریڈ19میں ترقی کے رینک لگائے جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجارکی گریڈ19میں کنفرمیشن کرتے ہوئے تینوں افسران کو مبارکباد دی اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔