معاشی مشکلات کا واحد حل کالا باغ ڈیم
مکرمی! کالاباغ ڈیم بنانے کی کروڑوں پاکستانی عوام تائید کرے گی اور آج سے تقریباً 20 سال قبل آبروئے صحافت مرحوم محترم مجید نظامی صاحب نے روزنامہ نوائے وقت میں کالا باغ ڈیم کے متعلق ریفرنڈم کرایا تھا جس میں پاکستان کے کروڑوں لوگوں نے کالا باغ ڈیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے التماس ہے کہ وہ اگر چاہیں تو عوام کی رائے بذریعہ ریفرنڈم لے سکتے ہیں اور اگر کروڑوں عوام کا فیصلہ آ جائے تو کالا باغ ڈیم کا کام شروع کرا کر معاشی مشکلات کا ازالہ کریں اور ملک کو خوشحال کریں۔ امید ہے حکومت سنجیدگی سے اس اہم ملکی منصوبہ کے متعلق فیصلہ کرے گی جو کہ خالصتاً ملکی اور قومی مفاد میں ہو گا۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)