Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا،پیشہ ورانہ تیاریوں پر ...
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ,کے ایس ای 100انڈیکس میں307.52پوائنٹس کا اضافہ
  • جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر
  • نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم
  • نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے. حسن روحانی

اس واقعہ کو ملک میں خانہ جنگی کے خطرہ کی گھنٹی سمجھیں اور اصلاح احوال کے فوری اقدامات اٹھائیں

Dec 13, 2019 5:10 AM, December 13, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اس واقعہ کو ملک میں خانہ جنگی کے خطرہ کی گھنٹی سمجھیں اور اصلاح احوال کے فوری اقدامات اٹھائیں

وکلاء پر حملے کا انتقام! پی آئی سی پر دھاوا بول کر وکلاء نے حشرنشر کردیا‘ صوبائی وزیر ‘ صحافیوں اور مریضوں پر بھی تشدد

وکلاء ساتھیوں پر ڈاکٹروں کے تشدد کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے وکلاء نے گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا۔ ایمرجنسی کا گیٹ اور شیشے توڑ دیئے اور پتھرائو کے علاوہ متعدد گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی اور پولیس وین کو آگ لگا دی۔ اس دوران بعض وکلاء نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے بعض صحافیوں بشمول ایک خاتون صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مفاہمت کیلئے آنیوالے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو بھی مشتعل وکلاء نے دبوچ لیا۔ انہیں زدوکوب کیا اور انکے بال نوچے۔ پولیس نے مظاہرین وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن گنز کے استعمال کے علاوہ لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متعدد وکلاء زخمی ہوئے۔ اس دھاوے میں پورا علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور ڈاکٹر بھی وکلاء پر پتھرائو اور نعرے بازی کرتے رہے۔ دوطرفہ پتھرائو میں پولیس اہلکار اور متعدد دوسرے افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کئی مریضوں کی حالت بھی بگڑ گئی جن کی دیکھ بھال سے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے دوسرے عملہ نے وکلاء کے دھاوے کے باعث انکار کر دیا تھا۔ اسکے نتیجہ میں تین مریضوں کے جاں بحق ہونے کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود تصدیق کی جبکہ ہیلتھ الائنس نے وکلاء کے حملے کے نتیجہ میں چھ مریضوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس صورتحال میں مریضوں اور انکے لواحقین میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی اور قریبی مارکیٹیں بھی بند ہو گئیں جبکہ بعض وکلاء خود بھی زبردستی شٹرڈائون کراتے رہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے متعدد وکلاء کو گرفتار کرلیا ہے اور پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کی دو ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہیں۔

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین ہفتے قبل پی آئی سی میں ڈاکٹروں اور عملے کی جانب سے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس پر وکلاء برادری سراپا احتجاج تھی۔ انتظامیہ کے بقول دو روز قبل سی سی پی او کے آفس میں فریقین وکلاء اور ڈاکٹروں کے مابین راضی نامہ بھی ہو گیا تھا اور ڈاکٹروں نے وکلاء نمائندگان سے معافی مانگ لی تھی۔ اسکے باوجود وکلاء نے اپنا احتجاجی جلوس گورنر ہائوس سے جیل روڈ پر لا کر پی آئی سی پر دھاوا بولا جس کیلئے ایک ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی ویڈیو کو جواز بنایا گیا اور اس ویڈیو کو پوری وکلاء برادری کی توہین کرنے کے مترادف قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے زیادہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ وکلاء ہاکیوں‘ لاٹھیوں‘ ڈنڈوں‘ پتھروں اور آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پی آئی سی پر حملہ آور ہوئے تھے مگر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان وکلاء کو راستے میں روکنے کیلئے کوئی اقدام اٹھایا گیا نہ پی آئی سی کی حفاظت کیلئے کوئی مناسب انتظام کیا گیا چنانچہ وکلاء بے دھڑک ہو کر مسلسل تین چار گھنٹے تک پی آئی سی میں توڑ پھوڑ کرتے اور ہر مکتبہ زندگی کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ان وکلاء نے بعدازاں شاہراہ قائداعظم پر بھی تشدد آمیز مظاہرہ کیا اور ٹریفک میں خلل ڈالا۔

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

پی آئی سی پر وکلاء کے حملہ آور ہونے اور ایک صوبائی وزیر‘ صحافیوں‘ ڈاکٹروں‘ پولیس اہلکاروں اور مریضوں کے لواحقین تک کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ بادی النظر میں ہمارے معاشرے میں در آنیوالی اخلاقی گراوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے جس میں قانون دانوں‘قانون کے محافظوں اور ڈاکٹروں کے ہاتھوں بھی شہریوں پر تشدد کی صورت میں شرف انسانیت کی پامالی بعیداز قیاس نہیں رہی جبکہ متذکرہ واقعہ کے حوالے سے انتظامی مشینری اور سول اتھارٹی مکمل بے بس ہی نہیں‘ حالات کی سنگینی سے بے نیاز بھی نظر آئی ہے۔ اگر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے معاملہ فہمی سے کام لیا جاتا تو ڈاکٹروں کے وکلاء پر تشدد کے واقعہ کے بعد وکلاء کے پی آئی سی پر دھاوے کی نوبت ہی نہ آتی اور فریقین میں ٹھوس بنیادوں پر افہام و تفہیم کراکے اس نوعیت کے مزید واقعات رونما ہونے کا سدباب کردیا جاتا مگر مطلوبہ افہام و تفہیم کیلئے صوبائی وزارت صحت کا کردار نہ ہونے کے برابر نظر آتا ہے کیونکہ وزیر صحت تک نے وکلاء پر ڈاکٹروں کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس نہیں لیا تھا جبکہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ڈاکٹروں اور وکلاء کی تنظیمیں خود کرتی رہیں جس میں ایک دوسرے پر پوائنٹ سکورنگ کی ہی کوشش کی جاتی رہی۔

وزیراعلیٰ کی ذیر صدارت اجلاس: یو ایس ایڈ کے 21اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کو دینے کی منظوری

اگر انتظامیہ کے بقول فریقین میں مفاہمت ہو گئی تھی تو پھر وکلاء کے دوبارہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔ اگر وکلاء تنظیموں کے قائدین کی جانب سے معاملہ فہمی سے کام لیاجاتا تو وکلاء کی دوبارہ احتجاج کیلئے صف بندی کی نوبت نہ آتی مگر مبینہ طور پر لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے آنیوالے انتخابات کے باعث وکلاء کی صفوں میں وکلاء پر ڈاکٹروں کے تشدد کے واقعہ سے پیدا ہونیوالی اشتعال انگیزی کو برقرار رکھنا وکلاء قائدین کی مجبوری بن گیا اور جب ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم کے ایک عہدیدار کی وکلاء برادری کیخلاف تقریر کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو وکلاء برادری نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا۔ ڈاکٹر تنظیموں کے بقول متذکرہ ویڈیو فریقین میں مذاکرات شروع ہونے سے پہلے کی ویڈیو ہے جسے اب خود وکلاء نے سوشل میڈیا پر وائرل کرکے پی آئی سی پر حملے کا جواز نکالا ہے جبکہ وکلاء تنظیمیں داعی ہیں کہ یہ ویڈیو متعلقہ ڈاکٹروں نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دانستہ طور پر ماحول دوبارہ خراب کرنے کیلئے خود سوشل میڈیاپر ڈالی ہے۔ اس میں جو بھی حقیقت ہے‘ اس سے قطع نظر وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ بادی النظر میں حکومت اور انتظامیہ کی غفلت اور بے نیازی ہی کا شاخسانہ ہے۔

جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی سی پر حملے کیلئے وکلاء کی صف بندی کی رپورٹ انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے حکومت کو پیش کردی گئی تھی۔ اسکے باوجود وکلاء کو گزشتہ روز جلوس نکالنے اور پھر انہیں اسمبلی ہال سے گورنر ہائوس جانے اور وہاں سے جیل روڈ کا رخ کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی جہاں سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث وکلاء کو پوری دیدہ دلیری کے ساتھ اپنا مشن پایۂ تکمیل کو پہنچانے کا موقع مل گیا جبکہ بعض نوجوان وکلاء جلوس کے دوران اور حملہ کے وقت اپنی کارروائیوں کی سوشل میڈیا پر لائیو کوریج بھی کرتے رہے اور ڈاکٹروں کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ اگر اسکے باوجود ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا تردد نہیں کیا گیا تو اس سے حکومتی گورننس کا سوال اٹھنا بھی فطری امر تھا اور عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اس افسوسناک واقعہ میں ہونیوالی ہلاکتوں اور دوسرے نقصانات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ بے شک وزیراعظم عمران خان نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لے کر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے اور باور کرایا ہے کہ پی آئی سی کے واقعہ پر انصاف ہوتا نظر آئیگا اور ظالم کو ضرور سزا ملے گی۔ اسکے باوجود ایسے افسوسناک واقعہ کا رونما ہونا ہی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس میں صوبائی وزیراطلاعات بھی وکلاء کے تشدد سے محفوظ نہیں رہ سکے جبکہ صوبائی وزیر صحت اس واقعہ میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث ہسپتال کے اندر بھی داخل نہ ہوسکیں۔ یہ بلاشبہ حکومتی رٹ اور گورننس کا سوال ہے جس کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو کل کو کوئی بھی طبقہ یا گروہ کسی معمولی بات کو جواز بنا کر تشدد کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔ اگر اس صورتحال میں خانہ جنگی کی فضا سازگار ہوگئی تو پھر حکومتی رٹ جابجا چیلنج ہوتی نظر آئیگی اس لئے اب بھی وقت ہے کہ فہم و تدبر سے کام لے کر صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے سے روک لیا جائے۔ اس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ وکلاء اور ڈاکٹر تنظیموں کی قیادتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے چھوٹے موٹے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے اپنے اپنے لوگوں کو تشدد کے راستے پر چلانے سے گریز کریں اور پی آئی سی پر حملے کے واقعہ کو مثال بنا کر آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں کیفرکردار کو پہنچایا جائے ورنہ کل کو کسی کی بھی پگڑی‘ گریبان اور عزت کے محفوظ ہونے کی ضمانت فراہم نہیں کی جاسکے گی۔

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس:درخواستگزار اور اسکروٹنی کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک کیلئے مسودہ قانون کو حتمی ...

    Nov 24, 2020 | 14:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا ...

    Jan 21, 2021 | 23:15
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ,کے ایس ای 100انڈیکس ...

    Jan 21, 2021 | 23:02
  • جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

    Jan 21, 2021 | 22:54
  • نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ...

    Jan 21, 2021 | 22:46
  • نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے. حسن روحانی

    Jan 21, 2021 | 22:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 4

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں

  • 3

    پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی

  • 4

    قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

  • 5

    فیصل آباد: ایک اور شہری پولیس گردی کا شکار، مقدمہ درج، وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group