روس کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس ویلنٹی نووچ کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔طرفین نے خطہ کے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے باہمی تعلقات کو ترقی دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
حالیہ برسوں پاکستان اور روس میں تعلقات تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔ ماضی کی کشیدگی ختم ہو چکی ہے۔ اب دونوں دوستی کے رشتے میں منسلک ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور روس کو نزدیک لانے میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں روس کا دورہ بھی کیا اور دفاعی حوالے سے بات چیت کی۔ روسی وزیر تجارت و صنعت کی سربراہی میں ایک بڑا وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ جس کے دوران پاکستان کے نکتہ نظر سے بہترین مفاد کے معاہدے ہوئے ہیں۔ 9 ارب ڈالرکے معاہدوں کے تحت پاکستان ہیوی اور میڈیم فائر جیٹ طیارے‘ میڈیم اورشارٹ رینج ائر ڈیفنس سسٹمز‘ ٹینک‘ جنگی ہیلی کاپٹر اور وار شپس خریدرہاہے۔ اس سے یقیناً پاکستان کا دفاع مزید مضبوط اور امریکہ پر دفاعی امور میں انحصار میں خاطر خواہ کمی ہوگی ۔ روس نے کئی بار پاکستان کی تعمیرنو میں مدد دینے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔اب وہ پاکستان کو سٹیل ملز پراجیکٹ کی بحالی اور اپ گریڈ نگ کیلئے 1 ارب ڈالر کی مالی امداد دے گا۔ یہ سٹیل مل کی بحالی میں معاون ہو گی پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں اہمیت کی حامل ثابت ہوسکتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024