وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024