ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 65 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 2 ڈالر اضافے سے 1243 ڈالر فی اونس رہا جس کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیمطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قدر میں 250 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ دس گرام سونے کی قدر 214 روپے اضافے سے 56 ہزار 413ہو گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024