مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جمعرات کو مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپورمیں بھارتی فوج نے ایک بار پھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا،بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے کے دوران کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا گیا۔محاصرے کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ حریت رہنما ﺅں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024