پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزارش ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا جائے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں،میری گزارش ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا جائے، کل کا دن گزر گیا لیکن سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے گئے، مہربانی کر کے ابھی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کریں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024