آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک ر ہے گا جبکہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بنوں ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرفباری ہوئی، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت قلات ، مالم جبہ، اسکردو منفی چار، بگروٹ منفی تین ، کوئٹہ، مری، دیر منفی دو، راولاکوٹ، پاراچنار، دروش اور کاکول منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024