وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلا برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔لاہور میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ نے ملاقات کی۔ اس دوران وکلا برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے وکلا برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلا برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھی وکلا برادری کو موثر کردارادا کرنا ہے۔وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مختصر عرصے میں نمایاں کام کیا ہے۔ عوامی فلاح وبہبود کیلئے عثمان بزدار نے متعدد اقدامات کیے ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38