نوجوان طلبا ء کل کے روشن پاکستان کے ضامن ہیں ، رضا احمد شاہ
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے )تعلیم انسان کا ایسا زیور ہے جو کبھی چوری نہیں ہو سکتا نوجوان طلبا ء کل کے روشن پاکستان کے ضامن ہیں ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایکسپو 2018 کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا ہے کہ طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ گزشتہ چار سال سے اس ایکسپو کا انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے جو کہ ایک مثبت اور احسن اقدام ہے ۔نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے میں جمعیت کا ناقابل فروش کردار رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا ۔پڑھے لکھے نوجوان اس قوم کا روشن مستقبل ہیں اور آئندہ انہوں نے ہی اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور یہ نوجوان طلباء ہمارا سرمایہ ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور جمعیت کی کاوش کو سراہا۔