وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان رائٹ نے وزیر صحت کو بتایا کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی وزارت صحت کی معاونت سے پاکستان میں پہلی بار برتھ Cohort سٹڈی کرنے جا رہی ہے اس ریسرچ میں نیوٹریشن، مینٹل ہیلتھ ، نان کمیونیکیبل ڈیزیز (این سی ڈی) اور مختلف بیماریوں کی سائنسی طریقے سے وجوہات سامنے لائی جا سکیں گی۔ ریسرچ سے یہ بھی پتہ چل سکے گا وہ کونسی وجوہات ہیں جن سے بیماریوں کے پھیلائو پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ ریسرچ کی دنیا میںCohort سٹڈی ایک مستند