صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انہوں نے عمرہ ادا کیا اور نوافل پڑھے۔ڈاکٹر عارف علوی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد مکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ صدرعارف علوی نے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں، ان کی آمد کے موقع پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیاجس کے بعد وہ خانہ کعبہ کے اندر گئے۔انہوں نے باب توبہ کے قریب دو رکعت نوافل بھی ادا کئے۔۔ صدر عارف علوی کے ہمراہ حرمین انتظامیہ اورسفارتخانہ کے افسران بھی تھے۔صدر عارف علوی کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور انہیں فول پروف پروٹوکول بھی دیاگیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024