یو ایس جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستا نی ٹیم امریکا پہنچ گئی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) یو ایس جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم امریکا پہنچ گئی ہے۔ یو ایس جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 15 سے 18دسمبر تک امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلی جائے گی جس میں چار کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں عباس زیب انڈر 19-، محمد حمزہ خان اور نور زمان انڈر 15- جبکہ حمام احمد انڈر 13- کیٹیگری کے مقابلوں میں شامل ہیں جبکہ آفیشل میں حنیف خان بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی گئی ہے اور ان سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔