ایشین فٹ سال چیمپئن شپ آج شروع ہو گی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ایشین فٹ سال چیمپئن شپ آج سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ بین الصوبائی رابطہ کی پارلیمانی سیکرٹری صائمہ ندیم اور مشال ملک کے علاوہ افتتاحی تقریب میں 12 ممالک کے سفراء اور کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک کے مطابق چیمپئن شپ میں تین ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔