کمشنرر راولپنڈی ہزار فٹ منظور شدہ لنک روڈ تعمیر کرائیں
مکرمی: ڈھوک محبوب شہید تا پکا کھوہ بیول تحصیل گوجرخان پی پی 8 دیہاتی علاقے میں ایک ہزار فٹ لنک روڈ کی منظوری حکومت پنجاب نے 15/16 کے بجٹ میں دی تھی اور 10 لاکھ کو 67 ہزار کے فنڈ ٹی ایم اے گوجرخان کو جاری کر دئیے تھے۔ ٹی ایم اے گوجرخان نے اپنے دو خطوط مورخہ 11 مارچ 29 ستمبر 2017ء میں تسلیم کرتے ہوئے مجھے کہا کہ وہ لنک روڈ بنانے کیلئے تیار نہیں مگر محکموں کے اختیارات میں تبدیلی کی وجہ سے اب دیہاتی منصوبے ضلع کونسل راولپنڈی کو دے دئیے گئے ہیں۔ میں نے درجنوں خطوط ضلع کونسل کو لکھے ان کا خط کا جواب جولائی 2018ء میں ملا کہ جنرل الیکشن کے بعد وہ یہ کام کریں گے مگر ابھی تک لنک روڈ نہ بن سکیں۔ کمشنر جودت ایاز سے درخواست ہے کہ اپنے ضلع کے لوگوں کی مدد کریں کتنا حصہ آٰپ نے ڈالا ہے ۔کارخیر میں روز محشر آپ سے یہ بھی تو پوچھا جائے گا۔(الحاج بشیر علی اسلام آباد)