اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان قومی ترجیحات اورپالیسیوں کے مطابق اپنی ترقیاتی ضروریات پوی کرنے میں اقوام متحدہ کے اداروں کے کردارکامعترف ہے۔انہوں نے اسلام آباد میںاقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ رابط کار Neil Buhne سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستانی عوام کے مفاد کے شعبوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کوبے مثال آزادی حاصل ہے اور حکومت آزادانہ ذرائع ابلاغ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔نیل بوہنے نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے پروگراموں اورمنصوبوں کامجموعی جائزہ پیش کیا اور بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی ترجیح اول قراردینے پرحکومت کی تعریف کی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024