امپائر ریاض الدین اورریفری شاہدبٹ کے کیرئیرکااختتام
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان ریجن اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ کو براہ راست دیکھیں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایمپائر ریاض الدین اور میچ ریفری شاہدبٹ کیرئیرکے آخری ایونٹ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ایمپائر ریاض الدین نے بین الاقوامی سطح پر ٹیسٹ اورا یک روزہ میچز میں بھی فیلڈ ایمپائر کے فرائض سرانجام دئیے ہیں شاہدبٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں دونوں آفیشل 60سال کے ہونے کی وجہ سے دسمبر کو ریٹائرہوجاہیں گے۔ریاض الدین کل 14 دسمبر کو ریٹا ئیرڈ ہونگے جبکہ شاہد بٹ نے اپنے کیرئیر کا آخری میچ کرایا۔