نیشنل بیچ گیمز کو بین الاقوامی طرز پر آرگنائز کریں گے، سردارا محمد بخش مہر
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صوبائی مشیر برائے کھیل و صدر سندھ اولمپک ایسو سی ایشن سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ اولمپک ایسو سی ایشن اور اس سے ملحقہ کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ سیکریٹری جنرل سندھ اولمپک ایسو سی ایشن احمد علی راجپوت سمیت مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کھیل میں در پیش مشکلات سے صوبائی مشیرکو آگاہ کیا ۔اس موقع پر نیشنل بیچ گیمز کے حوالے سے سردارمحمد بخش مہر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود وزیر اعلیٰ سندھ سے اس معاملے پر بات کریں گے تاکہ نہ صرف یہ کہ فنڈز مہیا ہو ں بلکہ بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرکے نیشنل بیچ گیمز کو بین الاقوامی طرز پر آرگنائز کرسکیں۔ اور اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن سے ہر ممکن تعاون اور تیکنیکی رہنمائی حاصل کی جائے گی۔سندھ گیمز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے موسم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سندھ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو بھی پریشانی نہ ہو اور سندھ گیمز بہتر طریقے سے منعقد ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے ملحقہ تنظییموں کو فنڈز ، کھیلوں کا سامان اور ایکویپمنٹ ، ہر تنظیم کی کارکردگی اور سالانہ ایکٹیویٹی کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اور مجموعی طور پر تمام کھیلوں کے معاملات میں صوبائی محکمہ کھیل کے افسران کا ہر ممکن تعاون حاصل کیا جائے گا۔ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے دفتر کے حوالے سے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد از جلد کسی مناسب مقام پر سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے دفتر کو منتقل کرادیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی صوبہ سندھ میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے معیا ر میں بین الاقوامی طرز کے مطابق بہتری لائی جاسکے گی۔ اجلاس میں وینا مسعودوائس پریذیڈنٹ (سندھ اولمپک ایسو سی ایشن )، انجینئر سید محفوظ الحق ، نائب صدر(سندھ اولمپک ایسو سی ایشن)، انجینئر شاہ نعیم ظفر، وائس پریذیڈنٹ (سندھ اولمپک ایسو سی ایشن ) ، محترمہ ثناء علی وائس پریذیڈنٹ (سندھ اولمپک ایسو سی ایشن ) ، آصف عظیم ، وائس چیئرمین (سندھ اولمپک ایسو سی ایشن)، احمد علی راجپوت سیکریٹری جنرل (سندھ اولمپک ایسو سی ایشن) اور سید سعید جمیل ، خزانچی (سندھ اولمپک ایسو سی ایشن) ، محسن خان (بیس بال) ، اصغر بلوچ (باکسنگ) ،واصف نثار (چیس)، محمد تقی (فینسنگ)، رحیم بخش ( فٹبال) ، محمد علی (جوڈو) طارق علی (جو جٹسو)، عبد الحمید (کراٹے)، فرزانہ خانم(موئیتھائی )، عمران اے زمان (پینتھاتھلون ) واصف مصظفیٰ خان(روئنگ)، خرم خواجہ (رگبی)، ذیشان مرچنٹ(سافٹ بال)، سلمان خان (اسکواش)، نرگس رحیم تولہ (تیراکی ) ، شبیر (سیپاک ٹاکرا)، خلدون راجہ (تائی کوانڈو)، خالد رحمانی (ٹینس)، جاوید اقبال بیگ(رسہ کشی )، نفیس احمد (ویٹ لفٹنگ)اور ڈاکٹر ذوالفقار علی (وشو) شریک تھے۔