ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ‘ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اگلے مرحلے میں رسائی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو2-3سے جبکہ آسٹریلیا نے فرانس کو3-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری 14 ویں ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ مرحلے میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی اور کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ ک لائم آنسل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے فرانس کے خلاف تین صفر سے فتح سمیٹی اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کینگرو ہاکی پلر ارن ذلوسیکی مین آف دی میچ قرار پائے۔