ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج آخری دو کوارٹر فائنل کھیلے جائینگے
بھوبنیشور(آئی این پی)ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری دو کوارٹر فائنل میچز (آج)جمعرات کو کھیلے ۔جائیں گے جس کے بعد میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائیگی۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل میچز 15 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنل میچ آج جمعرات کو کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ جرمنی اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ میزبان بھارت اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 15 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔