قومی کرکٹ میں ’’ عمران خان ماڈل‘‘
حافظ محمد عمران/نمائندہ اسپورٹس
کرکٹرز کے چولہے جلائیں یا ملک میں اچھی کرکٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چولہوں کے بجائے معیاری کرکٹ کو چننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی نے ملکی کرکٹ میں "عمران خان ماڈل" متعارف کروائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ نئے نظام میں صرف آٹھ ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اہل ہونگی جبکہ آٹھ ٹیمں گریڈ ٹو میں قسمت آزمائیں گی۔