لیثرر کارپوریٹ لیگ سیزن 2اختتام پذیر ،ہنڈائی ایکسٹیر لبرکنٹس نے میدان مار لیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) لیثر لیگ کے زیر اہتمام ہونے والی کارپوریٹ لیگ سیزن 2میں ہنڈائی ایکسٹیر لبرکنٹس نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7میچوں میں 12پوائنٹ حاصل کئے ہیں اور کراچی انٹرا سٹی چیمپئن شپ کے لئے میدان مار لیا ہے جبکہ زک ٹیکنالوجیز نے بھی انٹر اسٹی چیمپئن شپ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ کارپوریٹ لیگ سیزن 2 میں ہنڈائی ایکسٹیر نے بینی ٹائز ٹائلز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے 4-0 کی برتری حاصل کی۔ میچ میں ہنڈائی ایکسٹیر کے فضل محمد نے ہیٹرک کی جبکہ چوتھا گول محمد آصف نے کیا جس کے نتیجے میں ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ واضح رہے کہ ہنڈائی ایکٹیر لبرکنٹس نے کارپوریٹ لیگز کے پہلے سیزن میں بھی فتح کا سہرا اپنے سر سجایا تھا۔