ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،سرسید کرکٹ کلب کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرسید کرکٹ کلب نے دوآب کرکٹ کلب کو 92 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی پاک فلیگ گراونڈ پر سرسید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز اسکور کو سعید حسن نے 70 رنز عزیز الدین نے ناقابل شکست 67 رنز حافظ امین اور ولید الیاس نے 59، 59 رنز اسکور کئے محمد منان، مولا دین، کاشف شاہ اور محمد حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا اس کے جواب میں دوآب کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 28۰5 اوورز میں 214 رنز بناکر آوٹ ھوگئی مولا دین نے 70 رنز بنا? جبکہ کاشف شاہ نے 46 رنز اسکور ک? محمد انس نے 37 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حزیم احمد اور سعید حسن نے بالترتیب 46 اور 11 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ سرسید کرکٹ کلب کے سعید حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔