قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں لاہور بلیو سرخرو
کراچی (اسپورٹسرپورٹر )قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں میچز کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز پہلے میچ میں لاہور بلیو نے راولپنڈی کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ،ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے حیدرعلی 26رنز بنا کر نمایاں رہے لاہور بلیو کی جانب سے سعد نسیم اور اعزاز چیمہ نے 3،3جبکہ قیصر اشر ف نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں لاہور بلیو کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 19.1اوور میں حاصل کر لیا ،سلمان علی آغا38رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے نعمان انور 29اور رضا علی ڈار 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ،راولپنڈی ریجن کی جانب سے زاہد منصور نے 2جبکہ آصف علی ،سہیل تنویر اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،سلمان آغا کو ناقابل شکست 38رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔