آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) اورنگی فٹبا ل کلب اور ڈی ایف اے ویسٹ کے زیراہتمام آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ میں مزید دو میچز کھیلے گئے ۔ ان میچز میں فقیر محمڈن نے ینگ بلوچ کو 4-1 سے اور اورنگی شہباز نے پاک محمڈن کو 6-0سے شکست دیدی۔ ارکان اسپورٹس فٹبال گرائونڈ اورنگی میں جاری آل اورنگی ٹائون فٹبال لیگ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں فقیر محمڈن نے ینگ بلوچ کو 4-1 سے مات دیدی۔کھیل کے پہلے ہاف میں فقیر محمڈن کی جانب سے 10ویں منٹ میں امجد نے گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کردیا۔ ریفری محبوب، ابرار، ڈپٹی ریفریز جاوید، کلام،عابد، نبی، میچ کمشنر محمد ذاکر خان ،کلیم ، اسماعیل نور اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔