انسداد پولیو مہم میں والدین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: ڈی سی غربی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے پولیوں جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے بھرپور اقدامات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع غربی کے تمام علاقوں میں بچوں کی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے تمام گلی محلوں میں رہائش پذیر فیملیز کو اس بات پر تیار کریں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں پولیو ویکسین سے ہی ہم اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچا سکتے ہیں اور جلد ہی پولیو فری پاکستان بنا سکتے ہیں لہذا کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین پینے سے نہ رہے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ تمام بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو آگاہی فراہم کریں اور اس مہلک بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے روشناس کروائیں پولیو مہم کا 10دسمبر سے 16دسمبر تک جاری رہیگی۔