خواجہ برادران کی گرفتاری بدترین آمریت ہے: علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پنجاب کے سبق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے بعد مرکزی رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری، حمزہ شہباز شریف پر بیرون ملک سفر کی پابندی اور محترمہ مریم اورنگزیب کے خلاف جھوٹے معاملات کی تحقیقات کی کاروائی کو جمہوری دور کی بد ترین آمرانہ کاروائیاں ہیں۔ حکمران مت بھولیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) مشرف کے سیاہ دور آمریت کا مقابلہ کر کے کندن بن چکی ہے۔ ہماری قیادت اور کارکن انتقام کے موجودہ دور کا بھی بھرپور مقابلہ کریں گے اور آمروں کی باقیات کو شکست فاش سے دوچار کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صدر کراچی ڈویژن علی اکبر گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں مسلط حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنیں گی۔ میاں شہباز شریف کے بعد خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری نے مشرف آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن جھوٹے حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان شا اللہ انتقام کی سیاہ آندھی بہت جلد سمندر برد ہوگی۔