چین نے انسانی حقوق کی 40 سالہ ترقی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی حکومت نے ملک میں انسانی حقوق کی40سالہ ترقی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نے سماجی پیداواری عناصر کی ترقی میں بھرپور مدد کی اور اس نے چینی خصوصیات کے حامل سوشل ازم کا راستہ کھول دیا ہے۔نیز انسانی حقوق کی پیش رفت میں بھی نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔گذشتہ40برسوں کے دوران چینی عوام نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں زبردست محنت کی ۔جن کے باعث بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی اور لوگوں کی طرز زندگی اور معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیحی دی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ اصلاحات عوام کیلئے اور عوام کے ذریعے ہوں۔جس سے انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی میں نئے تجربات سامنے آئے ہیں۔چین نے انسانی حقوق کے شعبے میں زبردست اصلاحات اور تعاون سے کام لیا ہے اور جلد سے جلد انسانی حقوق بارے بین الاقوامی معیار پورے کئے گئے ہیں۔