کراچی سے باہر تبادلوں پر ریلوے پولیس کے اہلکاروں کا اظہار تشویش
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے میں مبینہ طور پر افسران نے وفاقی وزیر ریلوے شیخرشید کی توہ اپنی طرف سے ہٹانے کے لئے ریلوے پولیس کے چھوٹے ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کرادی۔ ڈی آئی جی ریلوے پولیس شاہ رخ جمال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے کانسٹیبلوں سے اے ایس آئی تک کے ملازمین کوشوکاز نوٹسجاری کرنا اور ایک ڈویژن سے دوسرے ڈںویژن میں تبادلہ کرنا شروع کردیا۔ گھروں سے دورتبادلوں پر ریلوے پولیس کے اہلکاروںمیں بے چینی پھیل گئی۔