فیروز والا: نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرکے گلے میں پھندا ڈال کر نعش پھینک دی
فیروز والہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے بیوہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر نعش ویران پلاٹ میں پھینک دی اور فرار ہو گئے۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ بتایا گیا کہ موٹروے انٹرچینج فیض پور کے قریب کالونی میں کرایہ کے مکان میں رہائشی خاتون گلناز بی بی گزشتہ روز گھر سے باہر گئی راستے میں نامعلوم افراد نے اسے بیدردی سے قتل کر ڈالا۔ بعد میں ملزموں نے مقتولہ کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر پھانسی دے دی، ملزمان فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولہ کا شوہر انتقال کر گیا تھا۔ مقتولہ اپنے بچوں کے ہمراہ رہتی تھی پولیس نے مختلف پہلوؤں کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی۔