مکرمی تسلیم! قومی کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات میں ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کون ہے جس کا سب سے پہلے قومی سلیکشن کمیٹی خاص طور پر ون مین شو انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کی ناقص کپتانی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ محمد حفیظ، انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق، حارث سہیل، اظہر علی، بابر اعظم حسن علی، بلال آصف کی کارکردگی قومی ٹیم کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے۔انضمام الحق جنہوں نے اپنے دور کپتانی میں بہت سے کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ کیا۔ عاصم کمال ، حسن رضا، مصباح الحق، فواد عالم، فیصل اقبال، عامر بشیر، عبدالرئوف سمیت بہت سے کھلاڑی موقع کے انتظار میں تباہ ہوئے۔عابد علی عثمان صلاح الدین ، فواد عالم، خرم منظور کا کیا قصور ہے۔ ایک ورلڈ کلاس بائولر یاسر شاہ پر اکتفا کرنا خوداعتمادی اور احساس برتری کہیں ہمیں گڑھے میں تو نہیں گرا ے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم عمران خاں سے درخواست ہے کہ معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024