وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے حلقہ بندیوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کردہ 11 تجاویزکو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسترد کئے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں پر قانون سازی ایک اہم آئینی اور جمہوری تقاضا ہے اور حکومت آئینی، پارلیمانی اور جمہوری روایات کے مطابق اس معاملے پر پیشرفت کے لئے کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام صوبوں نے حلقہ بندیوں اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی غور و غوص کے بعد متفقہ فیصلے کئے تھے
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024