امریکی ٹی وی نے دعوی کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی کویورینیم فروخت کرنے پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیاہے۔ وائٹ ہاس ریاض کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی تفصیلات طے کرنے پر غور کرے گا۔امریکی ٹی وی بلوم برگ ایک رپورٹ میں دعوی کیاکہ ٹرمپ انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس آج وائٹ ہاس میں ہوگا۔ جس میں سعودی عرب کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو امریکی ایٹمی ٹیکنالوجی اور یورینیم فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ دیوالیہ پن کا شکار امریکا کی ایٹمی ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنیاں دوبارہ سنبھل جائیں۔اوباما انتظامیہ نے سعودی عرب کو یورینیم کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ یہ پابندیاں نرم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ پابندیاں نرم ہونے سے سعودی عرب امریکا سے ایٹمی ٹیکنالوجی خریدنے کو ترجیح دے گا۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کمپنی ویسٹنگ ہاس کے حکام نے سعودی عرب سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب آئندہ بیس سے پچیس برس تک ملک میں سولہ ایٹمی پاور پلانٹ بنانا چاہتاہے۔امریکی پابندیوں کے باعث روس اور چین سے تعاون کی کوشش کررہا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38