ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں آج ایک ہزار قیدیوں کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگائی جائیگی
کرم پور (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت وہاڑی ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی نے کہا ہے کہ آج تیرہ دسمبر کو محکمہ صحت کی ٹیم ڈسڑکٹ جیل وہاڑی میں ایک ہزار قیدیوں کو ہیپاٹائیٹس بی کی ویکسین لگائے گی،یہ بات انہوں نے صحت کمیٹی کے اراکین اور تاجران سے ملاقات میں بتائی ،انہوں نے بتایا کہ ضلع وتحصیل ہسپتالوں میں عوام کے لئے مفت سکریننگ اور ویکسین لگانے کا کام جاری ہے،عوام کو چاہیے کہ وہ اس خطرناک مرض سے بچائو کیلئے ویکسین کرائیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔