صوبائی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 دسمبر کو جاری کرنے کا فیصلہ
خانیوال (خبرنگار)حکومت پنجاب نے کرسمس کے موقع پر خانیوال سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اس اعلان کے بعد ملازمین کے ساتھ صوبہ بھر کے تمام پنشنرز کو بھی 20 دسمبر تک پنشن مل جائے گی۔