ملتان پھر نظرانداز‘ ساہیوال بورڈ میں آج لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائینگے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان بورڈ میںمیٹرک اور ایف ایس سی میں 90فیصد سے زائد نمبرحاصل کرنیوالے طلبا کو دو سال سے لیپ ٹاپ نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ان میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ دوسرے بورڈ میں لیب ٹاپ تقسیم کردئے گئے ہیں ساہیوال بورڈ میںآج لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں 9ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جانے ہیں جس کیلئے دو بار تاریخ دی گئی مگر وزیر اعلیٰ کی مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں ۔