اسحاق ڈار ہسپتال میں نہیں لندن میں سیر کررہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کسی ہسپتال میں نہیں ہے وہ وہاں گھوم پھر رہے ہیں ان کو انٹرپول کے ذریعے بلایا جائے اور پیش کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں‘ یہ افغانستان کی خواہشوں کو پورا کررہے ہیں‘ یہ خوار ہوں گے اور فاٹا اصلاحات کا بل پاس ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی قسمت خراب ہے حکومت پہلے بھی بحران میں ہے۔ جتنا فائدہ مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے اٹھانا تھا اٹھا لیا وہ بھی ایک دن حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔