بدعنوانی کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف حاصل ممکن نہیں‘ یو این ڈی پی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر گنایو اوتاڑا نے کہا ہے کہ بدعنوانی اور احتساب کے فقدان کے باعث ملکوں کی طرف سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں رہتا۔ بدعنوانی‘ انصاف‘ مضبوط اداروں کے قیام‘ کے راستے میںبڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان بھی بدعنوانی کی زد میں ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ کے سربراہ گزشتہ روز انٹی کرپشن ڈے کے سلسلے پاکستان اور یو این ڈی پی کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں سمجھوتوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی جو معاشرے کمزور طبقات کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس کے ذریعہ تعلیم‘ صحت اور معاشی خوشحالی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کا ترقیاتی ادارہ احتساب لیبارٹری اور جسٹس نیٹ ورک مشترکہ طور پر پاکستان میں بدعنوانی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے طریقے وضع کریں گے۔