بلاول بھٹو کا جلسہ جنوبی پنجاب میں سیاست کا رخ بدل دیگا: مقررین
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزلائرز فورم ملتان کااجلاس ہوا جس میں مہمان خصوصی بشریٰ نقوی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تھیں ۔ اجلاس میںپیپلزلائرز فورم کے راہنمائوں زوار قریشی ،خالد وینس ،بابر سوئیکارنو ،آصف کریم ،احد گوندل ،چوہدری پرویز اقبال ،عزیز سرور گجر ،فہیم گردیزی ،ناصرغزلانی ،زاہد مقصود ،ظفر مونڈا ،عثمان شیخ ودیگر کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ مقررین نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 15دسمبر کاچیئرمین بلاول بھٹو کاعہد ساز جلسہ ہوگا جس کوکامیاب اورتاریخ سازبنانے کیلئے پیپلزلائرز فورم گلی محلوں تک پیغام پہنچائے گی اوروکلاء کی جلسہ میں شمولیت کویقینی بنایاجائے گا۔ مقررین نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کاجلسہ جنوبی پنجاب میں سیاست کارخ بدل دے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے بھی پارٹی منشور کاحصہ بنایاجائے گا۔