پیپلز پارٹی خواتین ونگ چیئرمین بلاول بھٹو کا ہراول دستہ ہے: شازیہ عابد
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ضلعی صدر سحرش خان کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے اجلاس منعقد ہوا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ عابد اور سحرش خان نے کہا کہ ملتان میں جلسہ سیاست کا رخ موڑ دے گا۔ خواتین ونگ چیئرمین بلاول بھٹو کا ہراول دستہ ہے ملتان میں ہونے والے جلسہ میں جنوبی پنجاب بھر سے خواتین بھاری تعداد میں شرکت کریں گی۔ اجلاس میں شہناز لودھی‘ وجیہہ ملک‘ علیشیہ ‘ خالدہ سلیم و دیگر شریک تھیں۔