صارفین کو میٹر ریڈنگ‘ بلنگ‘ شٹ ڈاؤن سمیت معلومات آئندہ ماہ سے موبائل فون پر ملیں گی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو میٹر ریڈنگ بلنگ شٹ ڈاؤن سمیت معلومات موبائل فون پر آئندہ ماہ سے فراہم کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے 15 دسمبر 2017ء کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ بجلی کمپنیاں تاحال تمام صارفین کے موبائل فون حاصل نہیں کر سکی ہیں۔