بار کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے: مقررین
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ‘ نامہ نگار)بار اور بینچ کے تقد س کیلئے اپنی خدمات فراہم کرتے رہے گے۔ہمیشہ بار اور وکلاء کی خدمت کیلئے حاضر رہے گے ‘وکلاء کی بلاامتیاز خدمت اور کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے انشاء للہ الیکشن2018-19میں کامیابی کے ساتھ فتح یاب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ملک طارق نوناری ،ندیم عبداللہ ، رائو جمیل ، پیر احمد شاہ کھگہ، رائو جمیل ،اظہر عباس جکھڑ، عزیز خان پنیاں، سید صغیر حسین جعفری ، اجمل بھٹہ ،کلیم ارشدودیگر آمدہ الیکشن 2018-19کیلئے یونائیٹیڈ لائر الائنس کا معزز ارکین بار ،معزز ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام میں کیا بعدازاں فرینڈز گروپ کا یونائیٹڈ لائرالائنس میں شاندار استقبال کیا گیا اور آئندہ سال کیلئے الائنس نے صدر کیلئے ڈیموکریٹک لائر فورم کو جبکہ فرینڈز کو جنرل سیکرٹری کے امیدواران دینے پر اتفاق کیا گیا ظہرانے میں عزیز احمد خان پنیاںممبر پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو باڈی نے بطور خاص شرکت کی دیگر معززین میں مہرعمران پرویز دھول، رانا ندیم عبداللہ، سید جعفر ا مام اور رانا اسلم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شمولیت کی جبکہ فرینڈز گروپ کی طرف سے غلام سرور اعوان ،رانا جعفر، رائو جمیل‘چودھری کلیم ارشد‘ رائے یوسف کھرل ، امجد بھٹی ،رائو جابر نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی اسی طرح فریڈم فائٹر الائنس کی طرف سے پیر احمد شاہ کھگہ ،پیر مسعود احمد شاہ کھگہ، اظہر عباس جکھڑ، شیخ یونس، چوہدری لطیف فروز پوری نے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی۔