خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مشاورتی پراسس ضروری ہے: شہزاد بخاری
ملتان (لیڈی رپورٹر) شہزاد بخاری اور ممبر میونسپل کارپوریشن سبین گل خان نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مشاورتی پراسس میں خواتین کی شرکت بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ترقی خواتین حکومت پنجاب اور سماجی ادارہ میرا مان کے زیر اہتمام پنجاب گورنمنٹ کے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے خواتین ممبرز ایم سی ایم اور سوسائٹی کی خواتین کے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ جس میں خواتین کونسلرز، ممبرز ایم سی ایم ممبر ضلع کونسل اور سماجی رہنما شریک تھیں۔ اجلاس میں شہزاد منصور، ستار قمر نے کہا کہ خواتین کونسلرز کی ٹریننگ کے مقاصد، قوانین اور خواتین کے حقوق سے آگاہی تھا۔ اس مشاورتی اجلاس کیلئے مانیٹرنگ اور ایکشن کنسلیٹی کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ اس موقع پر وجیہہ رسول، ذہین کنول، قربان فاطمہ، حنا شاہد، روبینہ شاہین، مس زرینہ، عاصمہ اسحاق، شمائلہ شاہ، ڈاکٹر حمیدی بانو، روبینہ شاہین، شہناز جٹ، روبینہ یاسمین و دیگر نے شرکت کی۔