6 کروڑ سے زائد کے واٹر سپلائی سیوریج کے منصوبے جلد شروع ہونگے: عمران ارشد
ملتان (سپیشل رپورٹر) چیئرمین یو سی 20 عمران ارشد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے مشن کے مطابق یو سی میں پہلے بھی کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ 6 کروڑ سے زائد کے واٹر سپلائی، سیوریج کے منصوبہ جات جلد شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے ایم ڈی واسا رائو قاسم سے یو سی کے لئے سیوریج اور واٹر سپلائی کے مزید ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا رائو قاسم نے انہیں انکی یو سی کے لئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ عمران ارشد نے منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور مزید منصوبہ جات کے لئے مکمل بریفنگ دی۔