قمر بھولا کی کھیلوں کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں: گورنر پنجاب
ملتان (سپورٹس رپورٹر) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کوارڈینیٹر پنجاب ملک قمر عباس بھولا کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہیں سپورٹس کوارڈی نیٹر کے عہدے پر توسیع کا ملنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب لاہور میں ملاقات کے لئے آنے والے ملک قمر عباس بھولا سے گفتگو کے دوران ملک رفیق رجوانہ نے ملک قمر عباس سے کا کہ پنجاب حکومت کے سپورٹس ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑی کی بہتری کے لئے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ دریں اثناء ملاقات کے موقع پر ایس ایس پی (ر) ملک الیاس پہلوان بھی موجود تھے۔