خصو صی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث6 مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان کے رخصت پر ہونے کے باعث 6 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔منگل کو عدالت میں ملزم اسماعیل کے خلاف مذہبی منافرت کیس کی سماعت 21دسمبر ،ملزم تنویر کے خلاف مذہبی منافرت کیس کی سماعت 3 جنوری،ملزم اظہر شاہ کے خلاف سول لائن کے اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت21 دسمبر،سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملزم احمد رضوان کے خلاف سماعت 22 دسمبر، کالعدم تنظیم کے کارکن ڈاکٹر عبدالرحمن کے خلاف بارودی مواد برآمد ہونے کے کیس کی سماعت 22 دسمبر جبکہ ملزم وسیع اللہ کے خلاف سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔