چرس، شراب،اسلحہ برآمد،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتارکرلیاتھانہ سٹی پولیس نے عاقب سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ نصیرآباد پولیس نے ناصر سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے امجد سے 9لیٹر کھلی شراب ، فرمان سے 1100گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے مشتاق سے پستول 30بور معہ 7روند، تھانہ وارث خان پولیس نے عرفان سے پستول 30بور معہ 3روند،فضل اختر سے پستول 30بور معہ 3روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ذیشان سے پستول 30بور معہ 3روندجبکہ کرایہ داری آرڈینینس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ بنی پولیس سے ضیااللہ اور صعود کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔