ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کا نو ٹس لینے کا مطالبہ
مری(نامہ نگار خصوصی)باڑیاں بازار میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں وشربااضافہ اپنے وزیر اعظم کے آتے ہی گیس سلنڈر گیارو کلو والا نو سو روپے سے بڑکر پندرہ سو جبکہ پندرہ کلو والا سلنڈر سترہ سو تک پہنچ گیااور کھلی گیس فی کلو سو روپے سے بڑ کر ایک سو چالیس روپے ہو گئی احتجاج کرنے پر دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اپنا وزیر اعظم ہے اتنی پھکی تو لگے گی انتظامیہ اور گیس کمپنیوں کی چشم پوشی صارفین دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگے عام آدمیوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے اگر چیک اینڈ بیلنس نہ کیا گیا تو گیس دو سو روپے کو بکنے لگے گی اور سلنڈر دو ہزار تک پہنچ جائے گا اہلیان علاقہ نے اصلاحاحوال کا مطالبہ کیا ہے۔