کلرسیداں اورگردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا
کلرسیداں(نامہ نگار)پیر کی صبح شروع ہونے والی بونداباندی ساری رات کے بعددن کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہی آسمان پر گہرے بادلوں نے تاریکی کی چادر تانے رکھی منگل کی شام شدیدگرج وچمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی بعض دیہات میں اولے بھی پڑے بارش سے نہ صرف خشک سردی کا خاتمہ ہوا بلکہ یہ بارش گندم کی فصل کے لیئے بھی( صفحہ6بقیہ29) مفیدثابت ہو گی بارش کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر علاقوںمیں برفباری کے باعث یہاں پر بھی سردی میں اضافہ ہوا اوردرجہ حرارت 6 اور 12کے درمیان رہا جس سے لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیئے بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی گھنٹوں معطل رہا